کاروار:5؍فروری (ایس اؤ نیوز) ہوناورتعلقہ کاسرکوڈ کے ملوکوروا اور پاوین کوروا علاقے میں پرائیویٹ بندرگاہ کی تعمیر پر روک لگانے کا مطالبہ لےکر منکال وئیدیا کی قیادت میں ماہی گیر لیڈروں نے اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کو میمورنڈم سونپتے ہوئے کہاگیا ہے کہ پرائیویٹ کمپنی سبھی قانون کی دھجیاں اڑاتےہوئے اپنا کام کررہی ہے اور اس کا سرکاری افسران ساتھ دینےکا الزام لگایا گیا ہے۔
سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا سمیت ماہی گیرلیڈروں کے ساتھ اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کو میمورنڈم سونپنے کے بعد وہ پریس کانفرنس میں حیاتی تنوع کے سائنس دان اور ریاستی حیاتی تنوع بورڈ کے ممبر پرکاش میستا نے خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ہوناور کے کاسرکوڈ میں ضلعی انتظامیہ ساحلی سرحد کو تبدیلی کرنےجارہی ہے،انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ایسا ہواتو مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر مشکلات کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کاسرکوڈ کے ٹونکا میں شراوتی ندی کا رخ بدلنے سے پیدا ہوئے خالی جگہ پر برسوں سے 300سے زائد خاندان بسیراکئے ہوئےہیں۔ انہیں 40برس پہلے ہی حکومت کی جانب سے زمین کا پٹہ دیا گیا ہے۔ اب ہوناور کے تحصیلدار نے اسی جگہ کو نیا 305سروے نمبر دیا ہے۔جب نقشہ کا معائنہ کرتےہیں تو پتہ چلتاہے کہ سرحد کو تبدیل کیاگیا ہے۔ اسی علاقےکو بندرگاہ کی تعمیر کے لئے پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ قریب 4کلومیٹر علاقے کی سرحد کو تبدیل کئے جانے کا پرکاش میستا نے الزام لگایا۔
سمندر میں ساحلی سرحد پر انحصار کرتے ہوئے بین الاقوامی سرحد اور جہازوں کی نقل وحمل کا نقشہ تیار کیا جاتاہے۔ یہاں اصل نقشےمیں یا سرحد میں رد و بدل کرنےکا کسی کو اختیار نہیں ہے۔ اگر ایسا کچھ کرنا ہے تو چیف ہائیڈرو گرافر کو مطلع کرناہوگا۔ لیکن ضلع انتظامیہ کسی ادارے کو مطلع کئے بغیر سرحد کو تبدیل کررہی ہے۔ آگے چل کر بین الاقوامی سطح پر نیا مسئلہ پیدا ہونے کا انہوں نےخدشہ ظاہرکیا۔
ہوناور پرشین بوٹ یونین کے صدر ومل فرنانڈیز نے پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے بتایا کہ ہوناور میں قریب 1400 کشتیاں ہیں۔ 23ہزار ماہی گیر اسی کے سہارے زندگی گزارتےہیں۔ حکومت ماہی گیروں کو کوئی معاوضہ دئیے بغیر انہیں نکال باہر کرنے جارہی ہے اور سڑک اور بندرگاہ کی تعمیر کئےجانےکا الزام لگایا۔ رام چندر ہری کنتر، حمزہ اسماعیل پٹیل، گنپتی تانڈیل ، شیش گری تانڈیل، رینوکا تانڈیل ، اوشاتانڈیل ، رادھا تانڈیل وغیرہ پریس کانفرنس میں موجود تھے۔
ماہی گیر عہدیداران کا دورہ :قومی ماہی گیر یونین کے عہدیداران جمعرات کو ہوناور کے ملو کوروا بندرگاہ تعمیری وقوع کا دورہ کرتے ہوئے تعمیری کام کا معائنہ کرنے کے بعد ماہی گیروں کے احتجاج کی حمایت کی۔ یونین کے سدر رام موگیر نے جاری تعمیری کام کو فوری طورپر روکنے پر زور دیا۔ اگر کام نہیں روکا گیاتو سخت احتجاج کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر منجوناتھ سنگار، راجو اگرانکر ، اجیت رانڈیل موجود تھے۔